Walidain ko Nasihat - Sunni Barelvi Hoo 💯

Advertisement Here

Saturday, April 11, 2020

Walidain ko Nasihat


محترم والدین و سرپرست                             


بچے آپکی نصیحت سے نہیں، آپکے عمل سے سیکھتے

 〰〰〰〰〰〰🌹〰〰〰〰〰〰

 آپکے بچے آپ کو گھر میں موبائل میں زیادہ مشغول دیکھتے ہیں یا قرآن میں؟*



 فلموں سے دل بہلاتا دیکھتے ہیں یا ذکر اللّٰہ سے؟*



 فجر پر اٹھتا دیکھتے ہیں یا دیر تک سوتا؟*



 نمازوں کا پابند دیکھتے ہیں یا لاپرواہ؟*



 دوسروں کی غیبت کرتا دیکھتے ہیں یا تعریف؟*



نوکروں سے بدتمیزی، حقارت، اور بد اخلاقی سے پیش آتا دیکھتے ہیں یا سب کو عزت دیتا ہوا؟*



رشتہ داروں کا خیال رکھتے اور صلہ رحمی کرتا دیکھتے ہیں یا بات بات پر تعلق توڑتا ہوا؟*



اکثر خوش مزاج اور مسکراتا ہوا دیکھتے ہیں یا لڑتا جھگڑتا اور اکھڑا مزاج؟*



 ہر وقت مال کی حرص میں مبتلا دیکھتے ہیں یا قناعت کرتے؟*



 ہر وقت لاحاصل کے غم میں دیکھتے ہیں یا حاصل شدہ کے شکر میں؟*



 آپ کو محنت اور جدوجھد کرتا دیکھتے ہیں یا سست، کاہل، بہانے باز اور کام چور؟*



 اپنی شریک حیات کے ساتھ محبت، عزت، اور بھلائی کا رویہ دیکھتے ہیں یا جھگڑے، حقارت اور بے رغبتی کا؟*



آپکو اپنے ماں باپ کی خدمت، فرمانبرداری، اور تکریم کرتا دیکھتے ہیں یا ان سے بدتمیزی اور بے اکرامی کرتا؟*



آپ کو سیگریٹ، پان، یا کوئی اور نشہ کرتا دیکھتے ہیں یا ورزش اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں؟*



 آپکا ہر عمل آپکی اولاد بغور دیکھ رہی ہے*



آپکی ہر عادت انکی شخصیت کا حصہ بن رہی ہے*



 آپ زبان سے لاکھ نصیحت کرلیں، اگر خود اچھی مثال قائم نہیں کریں گے تو اولاد صحیح راہ پر نہیں آئے گی*



 اس لئے اپنے لئے نہیں تو بچوں کی دنیا و آخرت کی خاطر، اپنی اصلاح پر توجہ دیں*



 اور اپنی اولاد کیلئے ایک بہترین مثال بنی

No comments:

Share zarur Kare💯

Muhammad sadique razvi

Sunni Barelvi Hoo 💯

Islamic website ( Sunni aqeede walo ke liye )
( Muhammad sadique razvi )

Advertisement ke liye contact kare

sadiqueraza.sr@gmail.com